Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

میاں غلام ربانی کا انتقال، خراج عقیدت

حائل (جی ایس ایوب) حائل میں گزشتہ 40برس سے مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت میاں غلام ربانی کا 7مئی کی شام بالا کوٹ کے گائوں بسیاں میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ 8مئی کی دوپہر آبائی علاقے  میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، عوامی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ انکے دیرینہ ساتھی قائداعظم پر اسپریٹی آرگنائزیشن حائل کے چیئرمین  حافظ شمس نے نمائندہ اردونیوز کو بتایا کہ وہ انتہائی ملنسار انسان دوست تھے۔ دو ما ہ کی رخصت پر  پاکستان گئے تھے۔ 25 سال مواصلات حائل میں کام کیا۔ مقامی لوگوں میں اپنے اچھے اخلاق اور کردار سے جانے پہچانے جاتے تھے۔ سعودی شہری انکی بہت عزت کرتے تھے۔ انتہائی محب وطن تھے ہر نئے آنے والے  پاکستانی کی مالی امداد اور رہنمائی بھی کرتے تھے۔ پاکستانی کی مدد کرکے فخر محسوس کرتے تھے۔ کوہستانی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد بشیر آف بالا کوٹ، وزیرخان، ڈاکٹر سبحان، احمد ملک، محمد ریاض، عبدالرشید، نوید گورائیہ، فاروق بٹ، مظفر اعوان، محمد اسد، سید عاصم حسین شاہ نے متوفی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: