جدہ کے مختلف محلوں میں درمیانے درجے کی بارش
جدہ: جدہ کے مختلف محلوں میںجمعہ او رہفتہ کی درمیانی شب بھی درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ رات گئے اچانک موسم ابر آلود ہوگیا اور گرج چمک شروع ہوگئی۔جدہ کے شمالی علاقوں میں دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ تیز بارش رہی جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دوپہر تک بارش کا امکان رہے گا۔