Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کورونا کے مزید 483 نئے کیسز ، 2 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے میں 528 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنزمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 483 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا کہ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت کے تمام ریجنز میں اب کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 788 تک پہنچ گئی۔
جمعہ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا سے گزشتہ ایک روز میں 2 ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 9ہزار 140 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے گزشتہ ایک روز میں 528 افراد صحتیاب ہو ئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طورپراب تک 7 لاکھ 50 ہزار 232 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ویکسینیشن کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک 6 کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار476  ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اورتیسری خوراکیں شامل ہیں۔
 

شیئر: