Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب میں کورونا کے 557 مریض، تین ہلاک

’کورونا کے باعث اب تک 9134 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘ (فوٹو: عجمان)
سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا کے 557 مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تین مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 81 کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد سات لاکھ 64 ہزار 249 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 541 افراد کی شفایابی کے بعد صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر سات لاکھ 48 ہزار 571 ہوگئی ہے۔‘
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث اب تک 9134 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘

شیئر: