ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ریاض کے مختلف علاقوں سمیت الاحسا، دمام، حائل اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں گھنے بادل جمع ہو رہے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
ٹریفک کیمرے پر فائرنگ کرنے والے تین شہری گرفتارNode ID: 630131
دوسری طرف ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’آج فجر کے وقت قصیم، شقرا اور المحمل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
ادھر ریاض کے شمال میں حریملا اور شقرا میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں کے علاوہ وادیوں میں پانی بھر گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ’تبوک، الجوف، شمالی حدود، حائل، قصیم اور ریاض میں آج بھی بارش ہوگی‘۔
’مذکورہ علاقوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی جائے گی نیز رات کے وقت سرد ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بھی آج بارش کا امکان ہے‘۔
#شلال_الطوقي شمال #الرياض
ما شاء الله #طقس_العرب #صباح_الخير #الاجواء_الحلوة pic.twitter.com/JIEurEszVB— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) December 26, 2021