Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نائب گورنر نے حوثی حملے میں زخمیوں کی عیادت اور لواحقین سے تعزیت کی

نائب گورنر نے لواحقین کو شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
جازان ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز نے گزشتہ دنوں حوثی ڈرون گرنے سے زخمی ہونے والوں کی ہسپتال میں عیادت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نائب گورنر نے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے گھر جا کر ان سے تعزیتی بھی کی ہے۔
نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد العزیز نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور ہسپتال عملے کو ان کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بعد ازاں نائب گورنر نے ہلاک ہونے والے شہری اور یمنی تارک کے لواحقین کے گھر جاکر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نائب گورنر نے لواحقین کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے متوفی افراد کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

شیئر: