کورونا کی اہم پریس کانفرنس کل ہوگی
وزارت تجارت کے ترجمان توکلنا کے آپشن پر اہم ہدایات دیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت کی مشترکہ پریس کانفرنس کل بروز اتوار منعقد کی جائے گی۔ پریس بریفنگ میں وزارت صحت کے علاوہ تجارت کے ترجمان بھی شرکت کریں گے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وزرات کی ہفتہ وار مشترکہ پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مملکت میں کورونا وائرس اور اومی کرون کے بارے میں اہم معلومات پیش کریں گے۔
پریس کانفرنس میں شریک وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان محمد الحسین بھی خصوصی طورپر شرکت کریں گے جو موجودہ کورونا وائرس کے حوالے سے مارکیٹوں اور تجارتی مقامات کے ایس اوپیز کے بارے میں مطلع کریں گے۔
وزارت تجارت کے ترجمان مارکیٹوں توکلنا ایپ کے حوالے سے بھی اہم معلومات دیں گے جس میں مارکیٹوں کی انتظامیہ کو اس امر کا پابند کیا جائے گا کہ وہ صارفین کے توکلنا چیک کریں۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے سے مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہورہا ہے اس حوالے سے ادارہ امور صحت کا کہنا تھا کہ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے یعنی کورونا کے خطرناک کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے اور حالات ریڈ لائن تک پہنچ جاتے ہیں تو کرفیو یا لاک ڈاون بھی لگایا جاسکتا ہے۔