Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ٹریفک کیمرے پر فائرنگ کرنے والے تین شہری گرفتار

’گرفتار شدگان میں سے ایک شخص اسلحہ کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن پولیس نے ٹریفک کیمرے پر فائرنگ کر کے اسے تلف کرنے والے تین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد نے ساہر کیمرے پر فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
عسیر ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنیاد پر مذکورہ افراد کی شناخت کی گئی اور انہیں ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک شخص اسلحہ کی غیر قانونی تجارت میں بھی ملوث ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے ساتھ تفتیش جاری ہے جبکہ انہیں جلد پبلک پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: