Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

جازان اسپتال کیس میں 5ملزمان پرجرم ثابت

جازان: جازان جنرل اسپتال آتشزدگی کیس میں 5ملزمان پر جرم ثابت ہوگیا ہے۔ انہیں ذمہ داریوں میں کوتاہی اور قومی دولت کے ضیاع پر سخت سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جازان جنرل اسپتال آتشزدگی میں 25افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جازان گورنریٹ کے قائم مقام ترجمان یاسین احمد القاسم نے بتایا ہے کہ جازان جنرل اسپتال آتشزدگی کیس کی تفتیش کے لئے وزارت داخلہ، نگراں وتفتیش ادارہ، محکمہ انسداد کرپشن اور وزارت خزانہ کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان سے مکمل تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیاہے۔یہ 5افراد ہیں جن میں سے 3سعودی ، ایک غیرملکی جبکہ پانچواں اسپتال کی مینٹیننس کے ذمہ دار ادارے کا سربراہ ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: