جدہ.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری میں سعودی وژن 2030 پر عملدرآمد کرنیوالے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ہشام الحسون نے بتایا کہ قومی تبدیلی پروگرام کو روبعمل لانے کیلئے 36اقدامات کئے جائیں گے۔ سب سے اہم سعودیو ںکے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کا قومی پروگرام ہے۔ یہ کام تمام متعلقہ اداروں کے اتحاد و اشتراک سے موثر طریقے سے کیاجائیگا۔ الحسون نے واضح کیا کہ وزارت تجارت و سرمایہ کاری بین الاقوامی تجارتی قوانین اور مثالی تجربات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے ، تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں اہم عالمی تجربات سے استفادے کی کوشش کررہی ہے۔وزارت قومی تبدیلی پروگرام کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات کا تہیہ کرچکی ہے۔ تاجروں میں آگہی پیدا کی جائیگی۔ مثالی تجارتی ماحول برپا کیا جائیگا۔ 113سفارشات پر مبنی مسابقتی ماحول کے فروغ کا قومی پروگرام نافذ کیا جائیگا۔ 50سے زیادہ سرکاری اداروںکے تعاون سے یہ کام انجام دیا جائیگا۔