Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

2020ءتک سبسڈی کم کردی جائیگی

ریاض.... ماہرین اقتصاد نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب 2020ءتک بجلی اور پانی کے لئے مقرر سبسڈی 178.7 ارب ریال تک کم کردیگا۔ یہ بات ”2016 پر ایک نظر، 2017ءکی توقعات ، توانائی کے رجحانات اور سودے“ کے زیر عنوان جامع رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ سعودی حکومت بجلی کمپنی کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کردے گی۔ اسکی نجکاری کریگی۔ 2018ءکے دوران 300میگا واٹ بجلی تیار کرنے کے ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے۔ مملکت میں شمسی توانائی میں اضافے کا اہتمام کیا جائیگا۔ اسکے بعد 2019ءکے دوران 900میگا واٹ اور پھر 2020کے دوران 750میگا واٹ بجلی تیار کرنے کے دیگر ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے۔

شیئر: