وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
ایک دن میں اس وبائی مرض سے 3 ہزار 92 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ اب تک اس مرض کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 490 ہو گئی ہے۔
مختلف شہروں میں 44 ہزار 269 افراد میں کووڈ 19 وائرس ایکٹو ہے جبکہ 2 ہزار 170 مریضوں کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 23 جولائی کو الھفوف میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 147 رہی جبکہ ریاض میں 143، المبرز 129، مکہ 119، دمام 99، طائف 97، بریدہ 84، مدینہ منورہ 83، خمیس مشیط 77، جازان 67، جدہ 62، ینبع 61، حائل 60، ابھا 52، تبوک 34، طھران 28، الخبر27، نجران 26، القنفذہ 23، سکاکا 22، قطیف 15، وادی الدواسر 13 جبکہ عنیزہ، عسیر اور صفوی میں مریضوں کی تعداد 11، گیا رہ رہی۔
کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل اشد ضروری ہے(فوٹوایس پی اے)
مملکت کے 26 شہروں میں ایک، ایک شخص میں مرض کی تصدیق ہوئی جبکہ 13 شہروں میں دو ، دو اور 11 شہرو ں میں تین افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیاجائے اس ضمن میں سماجی فاصلے کے دوری کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاو کےلیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔