Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

کورونا سے صحت یاب ہونے والے دو لاکھ سے زیادہ

ایک ہی دن میں 4 ہزار افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 476 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس وبائی مرض میں مبتلا مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 825 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران محتلف شہروں میں کورونا سے 34 افراد ہلاک ہوئے جس کے ساتھ اب تک 2 ہزار 557 افراد اس موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔
کورونا سے صحتیاب ہو نےوالے افراد کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ 21 جولائی کو جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک دن میں 4 ہزار افراد اس مرض سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک 2 لاکھ 7 ہزار 259 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں 46 ہزار 9 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے جو مختلف ہسپتالوں اور کورنٹائن سینٹرز میں زیر علاج ہیں جبکہ 2 ہزار 184 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں 46 ہزار 9 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے جو مختلف ہسپتالوں اور کورنٹائن سینٹرز میں زیر علاج ہیں جبکہ 2 ہزار 184 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔

جدہ میں مریضوں کی تعداد دیگر شہروں سے زیادہ رہی(فوٹو، سوشل میڈیا)

 سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ہی دن میں جدہ میں 284 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے جبکہ ریاض میں 158 ، طائف 143 ، مکہ مکرمہ 107 ، الھفوف 105 ، حفر الباطن 100 ، دمام 96 ، مدینہ منورہ 93 ، خمیس میشط 90 ، المبرز 82 ، نجران 71 ، بریدہ 68 ، ابھا 67 ، حائل 61 ، جازان اور وادی الدواسرمیں مریضوں کی تعداد 44 ، 44 رہی ۔
تبوک میں 38 ، الخبر 35 ، ینبع 34 ، الظھران 31 ، قطیف 27 ، سکاکا اور عنیزہ میں 25 ، 25 جبکہ النماص اور الخرج میں 22 ، 22 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
مملکت کے 26 شہروں میں ایک ، ایک مریض کی تصدیق ہوئے جبکہ 13 شہروں میں دو ،2 اور 10 شہروں میں 3 ، تین افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے لاپرواہی نہ برتی جائے معمولی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر خود کو آئیسولیٹ کرلیں تاکہ گھر کے دیگر افراد متاثر نہ ہوں

شیئر: