Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر مشہور برانڈ کی تین برانچیں سربمہر

مشہور برانڈ کے خلاف کارروائی ایک شہری کی شکایت پر کی گئی ہے (فوٹو: سبق)
جدہ کی بلدیہ نے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہ کرنے پر کپڑوں کی مشہور برانڈ کی تین برانچیں بند کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کی بلدیہ کے سیکریٹری انجینیئر محمد الزہرانی نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی ایک شہری کی شکایت پر کی گئی ہے۔
شکایت موصول ہونے پر تفتیشی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تو وہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کی کھلی خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں۔

جرمانہ کی مزید کارروائی کے لیے دکان کے مالک کو طلب کرلیا ہے (فوٹو:عرب نیوز)

مذکورہ برانڈ کی تینوں برانچوں میں حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے متعلق مکمل لاپروائی برتی جا رہی تھی۔
بلدیہ کے تفتیشی اہلکاروں نے خلاف ورزی پر تینوں برانچوں کو سربمہر کردیا ہے اور جرمانہ کی مزید کارروائی کے لیے دکان کے مالک کو طلب کر لیا ہے۔

شیئر: