Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 331 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 44 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے۔
مملکت میں اب تک کورونا کے 2 لاکھ 58 ہزار 156 کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں ۔ کووڈ 19 وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 2 ہزار 601 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 22 جولائی کو وبائی مرض سے 3 ہزار 139 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس مہلک مرض سے شفایاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 398 ہو گئی۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 45 ہزار 157 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جن کی حالت بہتر ہے تاہم 2 ہزار 143 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق الھفوف میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 159 رہی جبکہ طائف میں 145 ، ریاض 136 ، المبرز 121 ، دمام 115 ، خمیس مشیط میں 105 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مکہ مکرمہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 97 رہی جبکہ جدہ میں 96 ، جازان 79 ، نجران 70 ، بریدہ 63 ، مدینہ منورہ 56 ، حفر الباطن 55 ، ابھا 53 ، احد رفیدہ 44 ، عنیزہ 36 ، تبوک 35 ، وادی الدواسر 31 ، بلجرشی اور سکاکا میں 22 ، 22 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازٹیو آیا۔
قطیف میں 19 ، سرہ العبیدہ ، تثلیث میں 11 ، گیارہ جبکہ 31 شہروں میں ایک ، ایک کیس کی تصدیق ہوئی ، دس شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی جبکہ نو شہروں میں 3 ، تین افراد میں کورونا وائرس کا ٹسیٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

دریں اثنا مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کی جانب سے کورونا وائرس سے ہونے والی ہفتہ وار اموات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو 45 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ جمعہ کے روز ہلاکتوں کی تعداد 37 رہی جن می ہفتہ کے دن اضافہ ہوا جو 40 تک پہنچ گئی اتوار کو 39 ، پیر کو 37 ، منگل کو 34 جبکہ آج بروز بدھ کورونا سے 44 افراد ہلاک ہوئے ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ہر شخص احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہاتھوں کو صابن سے دھونے اورسماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی نہ کرے تاکہ خود کو دوسروں کو محفوظ رکھا جاسکے

شیئر: