Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

”دی کوئین آف جھانسی“ نقلی گھوڑے پر سوار

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی حال ہی میں ریلیز ہونےوالی فلم ” مانیکارنیکا، دی کوئین آف جھانسی“ میں ان کے رانی لکشمی بائی کے کردار کوکافی شہرت ملی ۔کنگنا نے فلم کیلئے نیزہ بازی اور تلوار بازی تک سیکھی ۔گھوڑے پر سوار،جوشیلے انداز میں تلوار بازی کرتی کنگنا کی تصاویر تو مشہور ہوگئیں مگر حالیہ تصویر نے کنگنا کا پول کھول کر رکھ دیا۔فلم میں کنگنا جس گھوڑے پر سوار تھیں، وہ نقلی گھوڑا تھا۔ میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ کنگنا کیلئے فلم میں اصل کی بجائے مشینی گھوڑا استعمال کیاگیا۔
 
 

شیئر: