Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

ماریطانیہ کے صدر 10جنوری کو شام کا دورہ کرینگے، کویت

ریاض ۔۔۔ کویتی جریدے السیاسہ کے ایڈیٹر انچیف احمد الجار اللہ نے اطلاع دی ہے کہ ایک عرب ملک کا سربراہ 10جنوری کو شام کا دورہ کریگا۔انہوں نے بتایا کہ مارچ 2019ءکے دوران تیونس میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس میں شام کو شریک کیا جائیگا۔ ماریطانیہ کے صدر 12دن بعد یعنی 10جنوری کو دورہ کرینگے ۔ انکے بعد دیگر عرب رہنما شام جائیں گے۔ دریں اثناءمتحدہ عرب امارات نے دمشق کے لئے اپنی پروازیں بحال کرنے کے لئے دمشق ہوائی اڈے کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ 

شیئر: