Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

آندھرا اور تلنگانہ میں سردی کی لہر شدت اختیار کر گئی

حیدرآباد۔۔۔  دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے حالانکہ دن کے وقت اعظم ترین درجہ حرارت تقریباً 20ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے لیکن رات کے اوقات اورصبح کی اولین ساعتوں میں شدید سردی کی لہردیکھی جارہی ہے۔ رات کے وقت اقل ترین درجہ حرارت 16تا18 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ خاص طورپردیہی علاقوں میں صبح کے وقت کہربھی دیکھی جارہی ہے جس کے سبب گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامنا ہے۔اے پی کے ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔دونوں ریاستوںکے کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی۔ سردی میں اضافہ سے عام زندگی پر اثر پڑا ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتہ کے دوران حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگی۔
 

شیئر: