Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مجھ میں چھپا ٹیلنٹ جمیل بسمل نے دریافت کیا،حسن مراد

معروف اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ مجھ میں چھپا اداکاری کا ٹیلنٹ سینیئر اداکار جمیل بسمل نے دریافت کیا۔وہ میرے استاد ہےں جنہوں نے سب سے پہلے مجھے اسٹیج کی دنیا میں متعارف کروایا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے زمانے سے ہی مجھے اداکاری کا شوق تھا اور لیجنڈ اداکار منور ظریف میرے فیورٹ اداکار تھے ۔میں ایک مرتبہ اپنے ماموں کے ساتھ انکی فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے لئے گیا جہاں ان سے میری سرسری سی سے ملاقات ہوئی مگر وہ اس قدر گرمجوشی سے ملے جس کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکا ۔ منور ظریف نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو خدمات انجام دیں انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔حسن مراد نے کہا کہ کامیڈی کی طرف آنے والے جتنے بھی اداکار ہیں وہ سب منور ظریف کو ہی اپنا آئیڈیل مانتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ آج نجی ٹی وی چینلز پر ہونے والے مزاحیہ شوز سے ہماری پہچان پوری دنیا میں ممکن ہوسکی ہے اور اسکا کریڈٹ الیکٹرانک میڈیا کو ہی جاتا ہے ۔ 
 

شیئر: