Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جا ئے، شان

نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ معیار ی اور بامقصد فلموں کی تیاری کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جاسکتا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائی جائیں او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے ۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ ویسے بھی اب وقت بدل چکا ہے۔صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں۔اسی لئے وہاںکی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ فلم انڈسٹری لالی وڈکی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات کرے تاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅ ںپر کھڑی ہو سکے۔
 

شیئر: