Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بہاری لڑکے کا کردار منفرد تجربہ ہو گا، سدھارتھ

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ فلم ”جبریا جوڑی “ میں بہاری لڑکے کا کردار ایک منفرد تجربہ ہو گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم ”جبریا جوڑی“ میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلموں میں مختلف کرداروں سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور اب فلم ”جبریا جوڑی “ میں ان کا دیسی روپ دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں بہاری لڑکے کا کردار بہت مختلف ہو گا جس کے لئے زبان کے ساتھ ساتھ طور طریقے اور چال ڈھال کو صحیح طریقے سے پیش کرنا بہت اہم ہے۔ ہدایتکار پراشانت سنگھ کی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
 

شیئر: