Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جھانوی اور ایشان ہائی اسکول پاس

بالی وڈ میں حال ہی میں فلم” دھڑک“ سے دو نئے اداکاروںنے قدم رکھا ہے۔ اداکار خاندان سے تعلق رکھنے والے والے ایشان کھتر اور جھانوی کپور کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ دونوں صرف ہائی اسکول پاس ہیں ۔وہ کبھی کالج نہیں گئے۔ حال ہی میں ہندوستان کے مشہور صحافی راجیومسند نے ایک کلاس روم میں دونوں کا انٹرویو لیا۔اس دوران جب ان سے ان کی تعلیم پوچھی گئی تو دونوں نے انکشاف کیا انہوںنے صرف اسکول تک کی پڑھائی کر رکھی ہے۔واضح ہو کہ جھانوی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مشہور فلمساز بونی کپور کی بڑی بیٹی ہیں جبکہ ایشان کھتر شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ہیں۔
 

شیئر: