Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سلمان کی چینی سینمامیں انٹری

بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار' کی ہندوستان کے بعد چین کے سینما گھروں میں شاندار کامیابی کے بعد اداکار سلمان خان بھی اپنی فلم چینی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کی ”بجرنگی بھائی جان“ جلد چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ یہ فلم چینی کمپنی کے تحت ہونےوالے ایک فیسٹیول میں ریلیز کی جائے گی جسے 2 مارچ کو چینی سینماﺅں میں پیش کردیاجائے گا۔فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ان کےساتھ نوازالدین صدیقی نے بھی کام کیاتھا۔ یہ فلم 2015 میںنمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔اس نے شاندار بزنس کیاتھا۔
 

شیئر: