Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

فلم پدما وت کے لئے اکشے کی قربانی

بالی وڈ کی میگا بجٹ فلم' پدماوت' اپنے متنازعہ دور سے نکل چکی ہے۔ اسے رواں ماہ کی 25 تاریخ کونمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ بالی وڈ اداکار فلم پدماوت کے حق میں بیانات دیتے نہیں تھک رہے ۔اب اداکار اکشے کمار نے اس فلم کے لئے قربانی دی اور اس روز اپنی فلم ' پیڈمین' ریلیز کرنے سے انکار کردیا۔ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ’پدماوت‘اور اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ کے باکس آفس پر تصادم سے پریشان تھے اور انہوں نے اکشے کمار سمیت دیگر فلمسازوں سے فلم کی نمائش آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ اب اکشے کمار کی 'پیڈمین' 9فروری کو ریلیز کی جائےگی۔
 

شیئر: