Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ایشیائی ممالک کیلئے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری لازم ہے، الفالح

بینکاک۔۔۔سعودی وزیرتوانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایشیائی ممالک نے توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز نہ کی تو آنے والے ایام میں وہ زبردست خطرے میںگھر جائیں گے۔ براعظم ایشیا میں توانائی کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وہ جمعرات کو بینکاک میںایشیائی وزرائے توانائی کی ساتویں گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔الفالح نے کہاکہ ایشیائی ممالک کو توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے سرمایہ کاری بڑھانا ہو گی۔ متبادل توانائی ، ٹیکنالوجی کی اسکیموں پر کام کرنا ہوگا۔ کم آمدنی والے خاندان اعلیٰ لاگت والی توانائی حاصل نہیں کریں گے۔ الفالح نے کہا کہ ایک ارب ایشیائی بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 2050 تک ان کی تعداد مزید ایک ارب بڑھ جائے گی۔ توانائی کی طلب میں 60تا 70فیصد اضافہ ہو گا۔
 

شیئر: