Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

طالبان کے حامی افغان شہری پر مقدمہ

ریاض۔۔۔۔۔ریاض میں فوجداری کی عدالت کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ طالبان تحریک کی تائید و حمایت پر ایک افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی عرب ،داخلہ ، خارجہ ، اسلامی امور و انصاف کی وزارتوں ،ادارہ احتساب اور پبلک پراسیکیوشن کی سفارش پر طالبان تحریک کو دہشتگرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کرچکا ہے۔ افغان شہری طالبان کی سرگرمیوں کے وڈیو کلپ محفوظ کئے ہوئے تھا۔ پبلک پراسیکیوشن نے افغان شہری پر متعدد الزامات عائد کئے ہیں ۔ ایک الزام یہ ہے کہ وہ سرکاری دستاویز میں جعلسازی کا مرتکب ہوا ہے ۔ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ افغان شہری جس پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچا وہ کسی اور کاہے۔عدالت نے افغان شہری کا بیان قلمبند کرانے کیلئے پشتوکے مترجم کی مدد لی کیونکہ ملزم عربی زبان نہیں جانتا۔

شیئر: