سعودی عرب کے وزیرِ بلدیات اور ہاؤسنگ ماجد بن الحقیل نے کہا ہے کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یا پروجیکٹ کا انتظام اور دیکھ بھال، قومی اعتماد پیدا کرنے والے اہم ترین عوامل میں ایک ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں ایک فورم سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا’ وژن 2030 ایک خوشحال مستقبل کےلیے وجود میں آیا تھا جس کے تحت مملکت میں معیشت، سماج اور دیگر حقیقتوں کی ایجادِ نو ہوگی۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی فنڈ کے تحت تیونس میں ایک ہزار 568 ہاوسنگ یونٹس کی فراہمیNode ID: 880865
انھوں نے کہا کہ ’حکومتی سطح پر پروجیکٹس کا انتظام درست انداز میں چلانا مرکزی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے منصوبوں پر عمل درآمد اور کوالٹی کنٹرول بہتر ہوتا ہے جو قومی مقاصد اور اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔‘
چوتھے عالمی پروجیکٹ مینجمنٹ فورم کے پہلے دن ، جس میں عرب نیوز میڈیا پارٹنر ہے، 120 مقررین نے گفتگو میں حصہ لیا۔
اس ایونٹ کے تحت ورکشاپس اور اس صنعت میں مکالمے کے بہترین ماہرین اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ فورم وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی تیز ترقی کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہے۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا ’آج ہم بہت تیز رفتاری سے ہوتی ہوئی تبدیلیاں اور نئے نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ان سب سے نمٹنے کا طریقہ پروجیکٹ مینجمنٹ ہے جس سے ہماری زندگیوں کو نئی شکل مل رہی ہے اور اس سے لوگوں کی ضرورتیں پوری ہو رہی ہیں جس سے مجموعی طور پر پائیداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’وزارتِ بلدیات اور ہاؤسنگ میں ہم لوگوں کے خوابوں کی تکمیل کرنے والے منصوبوں کو ڈیزائن کرتے ہیں‘۔
وزیرِ بلدیات اور ہاؤسنگ کے بقول ’مملکت میں ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ یونٹ کئی تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔‘
’اس طرح کا مومینٹم، پروجیکٹ مینجمنٹ کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا، جس کی ابتدا لوگوں سے ہوتی ہے اور اس میں ان کی منصوبہ بندی، عمل درآمد میں لچک کے لیے تیار رہنا اورخود کو نئی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا شامل ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ’ پروجیکٹ مینجمنٹ اب ’سمارٹ تر‘ ہوگئی ہے۔ اب آپ بہتر طور پر پائیداری کے بارے میں پیشگوئی اور اس کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور اس طریقے سے ایک توانا قوم اور متنوع معیشت کی تعمیر کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔
دو روزہ پروجیکٹ مینجمنٹ فورم میں 50 سٹریٹیجک اور تکنیکی سیشن ہوں گے جبکہ 40 افراد نمائش کے لیے اشیا پیش کریں گے۔ اس فورم کے دوران شراکت بڑھانے کے لیے 60 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔