Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جعلی حج مہم اور گمراہ کن اشتہارات سے خبردار رہیں: سعودی وزارت داخلہ

جعلی حج مہم کے الزام میں تین انڈونیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے جعلی حج مہم، عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے غیرلائسنس یافتہ دفاتر اور گمراہ کن اشتہارات سے پھر خبردار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے عازمین حج کی سیفٹی اور سلامتی  یقینی بنانے کے لیے حج قواعد و ضوابط اور ہدایات پرعمل کرنے کی اہمیت پر زورد یا تاکہ وہ آسانی سے پرامن طریقے سے مناسک ادا کر سکیں۔
وزارت نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا وہ مکہ اور مدینہ سمیت تمام علاقوں میں کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع کریں۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ پولیس نے سوشل میڈیا پر جعلی حج مہم اور گمراہ کن اشتہارات کی تشہیر کے الزام میں تین انڈونیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق اشتہاری مہم میں مشاعر مقدسہ میں قیام اور ٹرانسپورٹ کی پیشکش کی جا رہی تھی۔
غیرملکیوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

شیئر: