Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جعلی حج مہم چلانے پر خاتون گرفتار، پرمٹ کے بغیر 35 افراد کو مکہ منتقل کرنے کی کوشش

خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ دائر کرکے پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں حج پرمٹ ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاون جاری ہے۔
ریاض میں جعلی حج  مہم چلانے کے الزام میں ایک غیرملکی خاتون جبکہ 35 غیرملکیوں کو مکہ لے جانے والے ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے ریاض میں ایک مصری خاتون کو حراست میں لیا گیا جو سوشل میڈیا پر حج سروسز فراہم کرنے کا دعوی کررہی تھی۔
ملزمہ نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ ارزاں قیمت پر حج سروس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں حج پرمٹ کا حصول شامل ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے ملزمہ کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔
وزارت داخلہ نے جعل سازی اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ دائر کرکے اسے پراسیکیوشن کے سپرد کردیا۔
علاوہ ازیں حج ٹاسک فورسز نے ایک غیرملکی بس ڈرائیور کو گرفتار کیا جو 35 غیرملکیوں کو جن کے پاس حج پرمٹ یا مکہ پرمٹ نہیں تھا کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔
ڈرائیور سمیت تمام گرفتار غیرملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا۔
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے حج پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ جانے کی پابندی عائد ہے کوئی بھی غیرملکی جس کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری نہیں ہوا وہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ داخل نہیں ہوسکتا۔
مکہ پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے پر 20 ہزار ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔  

 

شیئر: