Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جعلی حج مہم چلانے اور 23 غیرملکیوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو انڈونیشی گرفتار

ایک عمارت میں وزٹ ویزا ہولڈرغیرملکیوں کو پناہ دی گئی (فوٹو: ایکس اکاونٹ امن عامہ)
مکہ مکرمہ ریجن میں سکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پر جعلی حج مہم چلانے اور 23 غیرملکیوں کو پناہ دینے پر دو انڈونیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  ملزمان پر جعلی اور گمراہ اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے اور جعلی نسک کارڈ کی تشہیر کا الزام ہے۔
علاوہ ازیں مکہ شہر میں حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک عمارت میں وزٹ ویزا ہولڈر غیرملکیوں کو پناہ دی گئی۔
 سکیورٹی حکام نے قانون کی طرف سے مقررہ سزاوں کے نفاذ کےلیے کیس متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا۔
یاد رہے حج کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس  پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔

 

شیئر: