Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان سے اب تک 143 پروازیں، 38 ہزار سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

مزید تین ہزار4040 عازمین حج سنیچر کو مکہ مکرمہ پہنچیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 143 پروازوں کے ذریعے 38 ہزار 229 عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ 
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بیان میں کہا’ سنیچر17 مئی کو 14 پروازوں کے ذریعے مزید  تین ہزار4040 عازمین حج جدہ کے راستے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔‘
پاکستان حج مشن کے تحت عازمینکو مکہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ الراجحی کمپنی کے ذریعے عازمین حج کو نسک کارڈز دیے جا رہے ہیں۔
مرکزی کنٹرول آفس کے تحت رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ، شعبہ گمشدگی و بازیابی، شکایات، ہیلپ لائن بھی مصروف عمل ہیں۔
یاد رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 88 ہزار380 عازمین حج فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔
عازمین حج  کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن میں قومی ایئر لائن کے علاؤہ نجی ایئرلائنز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زیادہ عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

 

شیئر: