پاکستانی عازمین حج کا مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ 30 اپریل کو 9 پروازوں کے ذریعے مزید 2 ہزار 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج سیزن کے آغاز کے پہلے دن ایک ہزار 74 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں
-
حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئیNode ID: 888974
-
عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، عمرہ ادا کیاNode ID: 889010
جمعرات یکم مئی کو7 حج پروازوں کے ذریعے مزید 2 ہزار 792 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
سرکاری عازمین حج کے لیے مسجد نبوی کے نزدیک ترین رہائش کا انتظام کیا کیا گیا ہے۔
کھانےکےلیے مدینہ منورہ میں 13 کیٹرنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 88 ہزار 380 عازمین حج فریضہ حج ادا کررہے ہیں
حج فلائٹ آپریشن کے پہلے پندرہ دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی اس کے بعد عازمین کی پروازیں مکہ جائیں گی
عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن میں قومی ایئر لائن کے علاؤہ نجی ایئرلائنز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زیادہ عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔