Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد کا دوسرا مرحلہ، حج پروازیں جدہ پہنچیں گی

31 مئی تک تقریباً 46 ہزارعازمین جدہ کے راستے مکہ پہنچیں گے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا دوسرا مرحلہ بدھ 13 مئی شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان حج مشن کا کہنا ہے ’دوسرے مرحلے میں 31 مئی تک تقریباً 46 ہزارعازمین جدہ کے راستے مکہ پہنچیں گے۔ پاکستان سے 633 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی دو پروازیں بدھ کو جدہ پہنچیں گی۔‘
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بیان میں کہا ’ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں اجلاس میں حج انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بریفنگ دی۔‘
اجلاس میں پاکستانی عازمین کے لیے مناسک حج کے دوران  ٹرانسپورٹ سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔
کوآرڈینیٹرحج ذوالفقار خان نے بتایا ’عازمین کی سہولت کے لیے حرم جانے کے لیے بسوں کی تعداد سے بڑھا کر 77 کر دی گئی ہے۔‘
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک کیٹرنگ کمپنی کو شکایت پر نوٹس دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے ہدایت کی کہ’ عازمین حج کے لیے ٹرانسپورٹ اور کھانے کی بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ غیر معیاری سہولیات پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا’ اگلے حج سیزن کے لیے پالیسی پر کام ابھی سے شروع کیا جائے۔‘
انہوں نےعازمین حج کو نسک کارڈ کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیئر: