امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملنا چاہیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر سے ملنا چاہیں گے ’جتنی جلد اس کی تیاری ہو سکے۔‘
انہوں نے ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ’دیکھتے ہیں کہ روس اور یوکرین کا کیا بنتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
ایران کے ساتھ مذاکرات میں ایٹمی معاہدے کے قریب، صدر ٹرمپNode ID: 889722
-
میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، ان کا آغاز نہیں: صدر ٹرمپNode ID: 889734
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں اپنی انتظامیہ کی غزہ کے حوالے سے صورتحال پر نظر ہونے کی بھی بات کی اور کہا کہ وہ ’دیکھ رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری غزہ پر نظر ہے۔ اور ہم اُن کا خیال رکھنے جا رہے ہیں۔ بہت زیادہ لوگ بھوک کا شکار ہیں۔‘
اپنے خلیج کے دورے کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 1.4 ٹریلین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ کا ایک ’ناقابل یقین‘ دورہ کیا ہے لیکن یہ کہ ’اب گھر واپس جانے کا وقت ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میری بیٹی کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور میں گھر جا کر اس بچے کو دیکھنے جا رہا ہوں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ نے لڑکے کو جنم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بیٹی سے متعلق کہا کہ ’وہ صحت مند ہیں اور بچہ بھی بالکل ٹھیک ہے۔‘