Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کی خان یونس ہسپتال پر اسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت

اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں درجنوں فلسطینی ہلاک وزخمی ہوئے(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب نے اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے خان یونس میں یورپی ہسپتال کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے کی جانے والی عسکری کارروائی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے برادر فلسطینی عوام پرڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
مملکت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرائم کو یکسر طورپر مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی قابض افواج کو عالمی اور انسانی ضوابط و قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کا پوری طرح ذمہ دار قرار دینے پر زور دیا گیا۔

شیئر: