Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب نے غزہ پر کنٹرول سے متعلق اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا

جارحیت کو انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے اور علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے سے متعلق منصوبے کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں اسرائیلی قابض فورسز کی غزہ پٹی اور فلسطینی علاقوں پر جاری جارحیت کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے مملکت اپنے موقف پر آج بھی قائم ہے جس میں فلسطینی اراضی پر اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کو سختی سے مسترد کیا جاچکا ہے۔
سعودی عرب نے زور دیا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔
 بین الاقوامی قرارداوں اور عرب امن اقدام کے مطابق مسئلہ فلسطین پر مملکت کے واضح موقف کی یقین دہانی کرائی جس میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو کا قیام شامل ہے۔

 

شیئر: