Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

چیئرمین شوری کونسل سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات

دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شوری کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل آلشیخ سے ایرانی ہم منصب کی محمد باقر نے جکارتہ میں ملاقات کی وہ اوآئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی کانفرنس کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی شوری کونسلوں کے پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی شوری کونسل کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

شیئر: