سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ محمد بن ابراہیم آل شیخ نے سنیچر کو الجزائر کی نیشنل پیپلز اسمبلی کے سپیکر اورعرب پارلیمانی یونین کے صدر ابراہیم بوغالی سے ملاقات کی۔
شوری کونسل کے سپیکر الجزائر میں ہونے والی عرب پارلیمانی یونین کی 38 ویں کانفرنس میں شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی تعلقات کے امور، عرب پارلیمانی یونین کانفرنس کے ایجنڈے کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر الجزائر کی نیشنل پیپلز اسمبلی کی نائب صدربربارہ الحاج شیخ بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ سعودی شوری کونسل کے سپیکرعرب پارلیمانی یونین کی کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں امن اور سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ کا کہنا ہے ’عرب پارلیمانی یونین ایک موثر پلیٹ فارم ہے کو برادر ملکوں کے موقف کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘