Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی مجلس شوری کے صدر بنگلہ دیش پہنچ گئے

یہ دورہ بنگلہ دیش کی سپیکر ڈاکٹر شیریں چوہدری کی دعوت پر ہورہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ  بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر منگل کو ڈھاکا پہنچ گئے۔
سعودی مجلس شوری کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اعلی عہدیدار، وزیر مذہبی امور محمد فرید الحق خان، ڈھاکا میں متعین سعودی سفیر عیسی الدحیلان اور سفارتخانے کے متعدد عہدیدار استقبال کے لیے ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
صدر شوری کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد ہے۔ یہ دورہ بنگلہ دیش کی سپیکر ڈاکٹر شیریں چوہدری کی دعوت پر ہورہا ہے۔

صدر شوری بنگلہ دیش کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے( فوٹو: ایس پی اے)

پروگرام کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ  دورے کے موقعع پر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی سپیکر کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں مستحکم بنانے کی تدابیر اور سعودی شوری اور بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون جیسے موضوعات زیربحث آئیں گے۔
صدر شوری اور ان کے ہمراہ وفد بنگلہ دیش کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

شیئر: