Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان میں جمعرات 15 مئی کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں  جمعرات کو سونے کی قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 6 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 35 ہزار  200 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن (یعنی بدھ) کو اس کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 745 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہوئی ہے۔ 
اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 440 روپے ہوگی۔
دوسری جانب  فی تولہ چاندی کی قیمت میں 105 روپے کمی آئی ہے جس سے اس کی نئی قیمت 3 ہزار377 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,985 روپے ہوئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 67 ڈالر کی کمی کے بعد 3,168 ڈالر مقرر ہوئی، جبکہ چاندی کی قیمت  31.95 ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے۔

شیئر: