سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن سے ریاض میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی۔
خلیجی،امریکی سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ وژن 2030 کے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے: سعودی ولی عہدNode ID: 889646
ایس پی اے کے مطابق وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
دونوں رہنماوں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی۔ علاقائی استحکام کو فروغ دینے، ترقی اور خوشحالی کی سپورٹ کے لیے خلیجی کوششوں کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بعدازاں ولی عہد ابوظبی ریاض سے روانہ ہو گئے۔انہوں نے سربراہ اجلاس میں صدر شیخ محمد بن زاید کی نمائندگی کی۔
خلیجی امریکی سربراہی اجلاس علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تعاون اور ہم آہنگی کا تسلسل ہے جس کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔
اجلاس میں خلیجی امریکی سٹریٹیجک تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز اور خطے کی امن و سلامتی پر بات چیت ہوئی۔