ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امیر قطر کی ملاقات
’دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن آل ثانی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کےموقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی بھی موجود تھے۔