Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غلاف کعبہ تین میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

’اوپر اٹھائے جانے والے حصے کو چاروں طرف سے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
حرمین شریفین انتظامیہ نے حج انتظامات کے سلسلے میں سالانہ روایت پر عمل کرتے ہوئے غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو تین میٹر اوپر اٹھا دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اوپر اٹھائے جانے والے حصے کو چاروں طرف سے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کو بلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے‘۔
 واضح رہے کہ ہر سال حج کے سیزن پر غلاف کعبہ کی حفاظت کی خاطر ایسا کیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اسے محفوظ اور صاف رکھا جائے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں۔
غلاف کعبہ اٹھانے کی کارروائی انتظامیہ کے سربراہ اور اعلی اور عہدیداران کی موجودگی میں ہوئی ہے۔ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا عمل  غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ حج موسم میں بلند کر دیا جاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کے لیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں، اس لیے غلاف کو ان مواقع پر بلند کر دیا جاتا ہے‘۔
 

شیئر: