Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

میدان عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف شیڈز اور ہزاروں درخت

گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے واٹرنیٹ ورک بھی آخری مراحل میں ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشاعرمقدسہ ترقیاتی کمپنی کدانہ کی جانب سے میدان عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف شجر کاری اور موسم کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے شیڈز کا انتظام کیا جارہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مشاعر مقدسہ ترقیاتی منصوبے کے تحت میدان عرفات کی مشرقی سمت میں عازمین حج کی سہولت کےلیے 85 ہزار مربع میٹر رقبے پر 2 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔
وقوف عرفات کے دوران گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے واٹرنیٹ ورک کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ مختلف مقامات پر 320 شیڈز اور 350 پھوار والے پنکھوں کو نصب کیا گیا ہے۔


85 ہزار مربع میٹر رقبے پر 2 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے (فوٹو: ایس پی اے)

کدانہ کمپنی کے ذمہ دار کا کہنا ہے’ اس سال حج سیزن میں عازمین کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھنے کےلیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ ہوا میں قدرے ٹھنڈک پیدا کی جاسکے۔
مشاعرمقدسہ ترقیاتی منصوبے کے تحت وادی منی میں دو منزلہ واش روم کمپلکس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں 5600 واش رومز ہوں گے۔
علاوہ ازیں مختلف مقامات پر شجر کاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب تک مشاعر میں مجموعی طورپر 2 لاکھ 90 ہزارمربع میٹر رقبے پر 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔

 

شیئر: