Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اہم عالمی مرکز بن چکا ہے: لارنس فنک

’سعودی عرب میں مالیاتی منڈیوں کی توسیع تاریخی موڑ کی حیثیت رکھتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بلیک راک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لارنس فنک نے کہا ہے کہ سعودی عرب آج ایک اہم عالمی مرکز بن چکا ہے جہاں سرمایہ کاری کو راغب کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ سب سعودی مارکیٹ میں جاری اقتصادی و انتظامی تبدیلیوں کے باعث ممکن ہوا ہے جو وژن 2030 کے تحت انجام دی جا رہی ہیں‘۔
یہ بات انہوں نے ریاض میں منعقد سعودی، امریکی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کے دوران کہی ہے جس کا آغاز منگل کو ریاض میں ہوا۔
فنک نے اس موقع پر کہا ہے کہ سعودی عرب میں مالیاتی منڈیوں کی توسیع تاریخی موڑ کی حیثیت رکھتی ہے جس نے سعودی عرب کو دنیا کی نمایاں سرمایہ کاری اور ترقی پذیر منڈیوں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’سعودی عرب مالیاتی سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور ضوابط و قوانین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جو کوششیں کر رہا ہے، اُن سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
 فنک نے کہا ہے کہ ’اب سعودی مارکیٹ میں وہ تمام عناصر موجود ہیں جو اُسے عالمی مالیاتی شعبے میں ایک سٹراٹیجک شراکت دار بننے کے قابل بناتے ہیں‘۔

شیئر: