Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض کی شاہراہوں کو سعودی اور امریکی پرچموں سے سجادیا گیا

صدر ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کے دوران اپنے پہلے بیرونی دورے کے لیے ریاض روانہ ہو گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے پیش نظر دار الحکومت ریاض کی شاہراہوں، سڑکوں اور چوراہوں کو سعودی عرب اور امریکہ کے پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق سوشل میڈیا صارفین نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ہیں جن میں دار الحکومت ریاض کے مختلف علاقوں میں دونوں دوست ممالک کے جھنڈے نصب کیے جانے کے مناظر دکھائے گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کے دوران اپنے پہلے بیرونی دورے کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے ہیں۔
 روانگی سے قبل واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔
ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کے اپنے اس دورے کا آغاز سعودی عرب سے کر رہے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ سعودی،امریکی تعلقات کو کس قدر اسٹراٹیجک اہمیت دیتے ہیں۔
 یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی صدارتی مدت کا پہلا بیرونی دورہ بھی ریاض سے شروع کیا تھا۔

شیئر: