سعودی حکام نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چار غیرملکی خواتین کو مکہ مکرمہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اخبار 24 کے مطابق گھانا کے شہری نے پرمٹ کے بغیر خواتین کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
حج سکیورٹی فورسز نے بتایا ’خواتین کو بس کے لیگج والے حصے میں چھپا کر مکہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔‘
’ بس کے مالک جبکہ خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے، یہ کیس جرمانے کے لیے متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔‘
یاد رہے کہ حج کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔