Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو میں مالدیپ کو شامل کرنے کا فیصلہ

ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مالدیپ کے عازمین کی سفری کارروائیاں مکمل کی جائیں گی ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو میں مالدیپ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اب مالدیپ سے آنے والے عازمین حج روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو سے فائدہ سکیں گے۔
اینیشیٹو کا مقصد مالدیپ کے عازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
دوسری طرف مالدیپ کی وزارت اسلامی أمور نے کہا ہے کہ ’ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مالدیپ کے عازمین حج کی سفری کارروائیاں مکمل کی جائیں گی‘۔
’اینیشیٹو کی مدد سے مالدیپ کے عازمین حج جدہ یا مدینہ منورہ پہنچنے پر انہیں مزید سفری کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا‘۔
’وہ جدہ یا مدینہ ایئرپورٹ سے سیدھا اپنے ہوٹلوں کی طرف جائیں گے جہاں انہیں ان کا سامان مل جائے گا‘۔

شیئر: