Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی شہری مصر سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے وطن منتقل

’مذکورہ شہری کو مصری متعلقہ حکومتی ادارے کے تعاون سے منتقل کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی شہری کو مصر سے فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہری سیاحت پر قاہرہ گئے ہوئے تھے جنہیں سعودی سفارتخانے کی نگرانی میں طبی سہولت کے ساتھ وطن منتقل کردیا گیا ہے۔
مصر میں سعودی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ شہری کو مصری متعلقہ حکومتی ادارے کے تعاون سے منتقل کیا گیا ہے‘۔
طبی ذرائع نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری کی حالت کافی خراب ہے جسے سعودی عرب میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی‘۔

شیئر: