سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ایس پی اے کے مطابق حج سکیورٹی فورس نے7 غیرملکیوں کو بغیر پرمٹ مکہ لے جانے کی کوشش پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایمبولینس میں چار افراد کو مکہ لے جانے کی کوشش، غیرملکی گرفتارNode ID: 889459
حج سکیورٹی فورس نے قانون کی طرف سے مقررہ سزاوں کے نفاذ کےلیے کیس متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ۔
یاد رہے کہ حج کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔
مکہ مکرمہ کی حدود سے قبل تمام سمتوں سے آنے والی شاہراہوں پر چیک پوسٹیں حج سیزن کے آغاز سے ہی فعال کردی جاتی ہیں جہاں اہلکار 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینات ہوتے ہیں جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ جانے نہیں دیتے۔